وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، عالمی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گی

W
Web Desk
21 اگست، 2026
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، عالمی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گی

مصباح ارشد کو چوتھی مس یونیورس پاکستان منتخب کرلیا گیا۔ وہ پورٹو ریکو میں ہونے والے مس یونیورس کے 75ویں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

لاہور: مصباح ارشد کو ملک کی چوتھی مس یونیورس پاکستان منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ آئندہ مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چوتھی پاکستانی بن جائیں گی۔

مصباح ارشد کی کامیابی کا اعلان فلپائن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں مس یونیورس پاکستان کے فرنچائز مالک جوش یوگن نے انہیں اعزازی پٹی پہنائی جبکہ سابق مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے انہیں تاج پہنایا۔

مصباح ارشد کا انتخاب آخری سوال کے بعد کیا گیا۔ فلپائن کے موسیقار اور اداکار بیلی مے نے ان سے پوچھا کہ اگر انہیں اپنی 10 سالہ اور 80 سالہ شخصیت کے ساتھ ایک کمرے میں بٹھایا جائے تو ان دونوں میں سے کون ان سے زیادہ مشکل سوال کرے گی؟

مصباح ارشد نے جواب دیا کہ ان کی 10 سالہ شخصیت زیادہ مشکل سوال کرے گی، کیونکہ وہ ان سے پوچھے گی کہ زندگی آخر کیسی گزری۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کم عمر شخصیت کو بتائیں گی کہ زندگی میں کئی مواقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اصل مقصد ہر بار دوبارہ اٹھ کھڑے ہونا ہے۔

انہوں نے زندگی کو ایک خوبصورت چکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو زندگی کو صرف قبول نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے بھرپور انداز میں جینا چاہیے۔ ان کے مطابق آگ جتنی تیز ہوتی ہے، سونا اتنا ہی خالص ہوتا ہے۔

مصباح ارشد نفسیات کی طالبہ ہیں اور انہیں عالمی حسن کے مقابلوں میں شرکت کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ وہ 2023 میں جاپان میں منعقد ہونے والے مس انٹرنیشنل مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، جبکہ 2024 میں پولینڈ میں ہونے والے مس سپرا نیشنل مقابلے میں بھی شریک ہوئی تھیں۔

اب مصباح ارشد پورٹو ریکو روانہ ہوں گی، جہاں وہ مس یونیورس کے 75ویں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

اپنی کامیابی پر جاری کیے گئے پیغام میں مصباح ارشد نے کہا کہ ناکامی اس بات کا تعین نہیں کرتی کہ انسان فاتح ہے یا نہیں، بلکہ اصل کامیابی امید کو زندہ رکھنے، مسلسل کوشش کرنے اور ہر قدم کے ساتھ خود کو بہتر بنانے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں تاج مل گیا ہے، تاہم ان کے لیے اصل انعام اس سفر کے تجربات، سیکھے گئے اسباق اور اس دوران ملنے والے لوگ ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 03:40 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پاک بحریہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ  مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاکستان

پاک بحریہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف نےکہا ہےکہ جنگ کے طریقے تبدیل ہوچکے ہیں،مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، مسلح افواج نئے جنگی رجحانات اور تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہیں

Web Desk19 نومبر، 2026
عالمی عدالت انصاف کا میانمار کے خلاف فیصلہ، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ ثابت
تازہ ترین

عالمی عدالت انصاف کا میانمار کے خلاف فیصلہ، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ ثابت

عالمی عدالت انصاف نے میانمار کی فوجی کارروائیوں میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ارادے کی تصدیق کردی۔ 2017 کے آپریشن میں تقریباً 10 ہزار افراد کے قتل، جنسی تشدد اور بچوں پر مظالم کے شواہد سامنے آئے۔ گیمبیا کی درخواست پر دائر مقدمے میں عدالت کا اہم فیصلہ، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلادیش ہجرت کرنا پڑی تھی

Web Desk19 نومبر، 2026
خالد مقبول صدیقی کا بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل، حکومت سے خونریزی کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ
پاکستان

خالد مقبول صدیقی کا بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل، حکومت سے خونریزی کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو زرداری کے خونریزی سے متعلق بیان پر وفاقی حکومت اور عدالتوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما کا سوال، پورے پاکستان میں صوبے بننے ہیں تو خونریزی کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں کیوں ہوگی؟ 29 نومبر کی ریلی سے متعلق بھی اہم اعلان

Web Desk19 نومبر، 2026