وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

خطے میں ناکامی کے بعد امریکا نیا محاذ کھول رہا ہے، ایران اپنی جوہری صلاحیتوں کی حفاظت کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای

W
Web Desk
30 اپریل، 2026
خطے میں ناکامی کے بعد امریکا نیا محاذ کھول رہا ہے، ایران اپنی جوہری صلاحیتوں کی حفاظت کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں ناکامی کے بعد نیا محاذ کھول رہا ہے، ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کا ہر صورت دفاع کرے گا۔

(تہران) ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایک نیا چیپٹر کھل چکا ہے اور خلیجی خطے میں نئی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ ان کے مطابق خطے میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ امریکا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ تہران خلیجی خطے کی سلامتی کو یقینی بنائے گا اور خلیج فارس میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں موجود امریکی اڈے اپنی حفاظت کرنے کے قابل نہیں رہے جبکہ امریکا اپنے اتحادیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور امریکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کہ تہران اپنے اسٹریٹجک اثاثوں سے دستبردار ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کو قومی سلامتی کا حصہ سمجھتے ہیں اور ان اثاثوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 اپریل، 2026 کو 01:14 PM

آخری تدوین: 30 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں
تازہ ترین

ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں

ایپل کو AI چِپ بحران، سپلائی چین کے مسائل اور کمزور مالی پیش گوئی کے باعث بڑا دھچکا لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ ہے، جبکہ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے

Web Desk1 اگست، 2026