وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مراکش اور فرانس فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، 9 جولائی کو ٹاکرا ہوگا

W
Web Desk
5 جولائی، 2026
مراکش اور فرانس فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، 9 جولائی کو ٹاکرا ہوگا

مراکش نے کینیڈا کو 3-0 جبکہ فرانس نے پیراگوئے کو 1-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں ٹیمیں 9 جولائی کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنلز میں مراکش اور فرانس نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں دونوں ٹیمیں 9 جولائی کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

ہیوسٹن، ٹیکساس میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ مراکش کی جانب سے عزالدین اوناحی نے دو گول اسکور کیے، جبکہ صفیان رحیمی نے میچ کے آخری لمحات میں تیسرا گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

دوسری جانب سابق عالمی چیمپئن فرانس نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول فرانس کے اسٹار فارورڈ کلیان ایمباپے نے پینالٹی کک پر اسکور کیا، جس کی بدولت فرانسیسی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔

اس گول کے ساتھ ہی کلیان ایمباپے کے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی گولز کی تعداد 7 ہو گئی، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے نمایاں گول اسکوررز میں شامل ہیں۔

اب کوارٹر فائنل میں فرانس اور مراکش کے درمیان 9 جولائی کو ایک اہم اور دلچسپ مقابلہ ہوگا، جس کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جولائی، 2026 کو 04:24 AM

آخری تدوین: 5 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک بحریہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ  مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاکستان

پاک بحریہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف نےکہا ہےکہ جنگ کے طریقے تبدیل ہوچکے ہیں،مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، مسلح افواج نئے جنگی رجحانات اور تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہیں

Web Desk19 نومبر، 2026
عالمی عدالت انصاف کا میانمار کے خلاف فیصلہ، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ ثابت
تازہ ترین

عالمی عدالت انصاف کا میانمار کے خلاف فیصلہ، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ ثابت

عالمی عدالت انصاف نے میانمار کی فوجی کارروائیوں میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ارادے کی تصدیق کردی۔ 2017 کے آپریشن میں تقریباً 10 ہزار افراد کے قتل، جنسی تشدد اور بچوں پر مظالم کے شواہد سامنے آئے۔ گیمبیا کی درخواست پر دائر مقدمے میں عدالت کا اہم فیصلہ، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلادیش ہجرت کرنا پڑی تھی

Web Desk19 نومبر، 2026
خالد مقبول صدیقی کا بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل، حکومت سے خونریزی کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ
پاکستان

خالد مقبول صدیقی کا بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل، حکومت سے خونریزی کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو زرداری کے خونریزی سے متعلق بیان پر وفاقی حکومت اور عدالتوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما کا سوال، پورے پاکستان میں صوبے بننے ہیں تو خونریزی کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں کیوں ہوگی؟ 29 نومبر کی ریلی سے متعلق بھی اہم اعلان

Web Desk19 نومبر، 2026