وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

W
Web Desk
17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
international seerat conference

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

لاہور: قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج تک انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

محمد رضوان نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ بطور کرکٹر انہوں نے اپنی اہلیت کے مطابق پاکستانی ٹیم کی خدمت کی، تاہم آج تک انہیں نہ متعلقہ آن لائن جوئے کے بارے میں بتایا گیا اور نہ ہی کسی وقوعے اور اس میں اپنے مبینہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔

قومی کرکٹر کے مطابق پیشی کے دوران انہوں نے متعدد مرتبہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تفصیلات طلب کیں، لیکن پوچھنے کے باوجود انہیں الزامات سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کا اینٹی کرپشن یونٹ متعلقہ فورم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کرکٹر ہونے کے باوجود ان کے خلاف عائد الزامات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ نہیں کیے گئے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے معاملے کی این سی سی آئی اے کی جانب سے انکوائری سمجھ سے بالاتر ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ اگر کسی کرکٹر کے خلاف ایسی شکایت یا الزام ہو تو اس کی تحقیقات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔

قومی کرکٹر نے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ انکوائری میں مؤثر طور پر اپنا مؤقف پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان پر کوئی ایسا الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھجوایا جائے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 ستمبر، 2026 کو 02:14 PM

آخری تدوین: 17 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026