وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
3 اگست، 2026
ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطے کے ممالک کی درخواست پر ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ منسوخ کیا گی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے۔ ان کے مطابق تہران کے ساتھ رابطے ایک طے شدہ مذاکراتی فریم ورک کے تحت جاری ہیں۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ موجود ہے اور انہیں امید ہے کہ ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے بھی معاہدہ طے پا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران پر بڑے فوجی حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور خود ایران کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق خطے کے اہم ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ حملہ کیا جاتا تو دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے بڑا فوجی حملہ ہوتا۔

صدر ٹرمپ نے مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اگست، 2026 کو 02:33 AM

آخری تدوین: 3 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار
تازہ ترین

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار

واٹس ایپ نے پرانی چیٹس میں مطلوبہ پیغامات تلاش کرنے کیلئے نیا سرچ شارٹ کٹ تیار کرلیا۔ iOS بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش فیچر چیٹ اسکرین سے براہِ راست سرچ کی سہولت دے گا، جبکہ واٹس ایپ چینلز میں پرانی پوسٹس تلاش کرنے کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026
کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
تازہ ترین

کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا

Web Desk18 ستمبر، 2026