وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا کی نئی پابندیاں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سخت تنقید

W
Web Desk
9 ستمبر، 2026
امریکا کی نئی پابندیاں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سخت تنقید
international seerat conference

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ عراقچی کا کہنا ہے کہ 47 سال کی پابندیوں اور ایران کے خلاف جنگ کے باوجود امریکا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، جبکہ واشنگٹن کا نیا حل مزید پابندیاں عائد کرنا ہے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن کی پالیسی کو ناکام قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ 47 سال کی پابندیوں کے بعد امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کی، جس کے اثرات امریکا کے لیے، خصوصاً عالمی سطح پر اس کی ساکھ کے حوالے سے، تباہ کن رہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق پابندیوں اور جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد واشنگٹن کے پاس نیا حل بھی مزید پابندیاں عائد کرنا ہے۔

عباس عراقچی نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے باوجود واشنگٹن اپنے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کرسکا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 ستمبر، 2026 کو 04:00 AM

آخری تدوین: 9 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین