وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مریکا ایران ممکنہ معاہدہ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد کمی

W
Web Desk
14 جون، 2026
مریکا ایران ممکنہ معاہدہ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد کمی

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی 85 ڈالر جبکہ برینٹ خام تیل 83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 85 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ برینٹ خام تیل بھی گراوٹ کے بعد 83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی فراہمی میں اضافے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے، جس کے باعث سپلائی بڑھنے اور قیمتوں پر مزید دباؤ آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں امریکی اور ایرانی حکام کی جانب سے معاہدے کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ تاہم ممکنہ ڈیل کی خبروں نے تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 جون، 2026 کو 07:21 AM

آخری تدوین: 14 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور میں یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ نشست میں ملکی سکیورٹی، علاقائی چیلنجز، سوشل میڈیا اور پراپیگنڈا وارفیئر پر گفتگو ہوئی

Web Desk30 اکتوبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں 5 ڈرونز مار گرائے گئے
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں 5 ڈرونز مار گرائے گئے

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرون مار گرائے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

Web Desk30 اکتوبر، 2026
پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری نئی جہت دے سکتی ہے، رومانیہ کے سفیر
تازہ ترین

پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری نئی جہت دے سکتی ہے، رومانیہ کے سفیر

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو نے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026