وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

W
Web Desk
5 اکتوبر، 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیاں ان کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اکتوبر، 2026 کو 05:06 AM

آخری تدوین: 5 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین