وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صفحہ اول

خیبرپختونخوا میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری، املاک اور سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

W
Web Desk
10 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری، املاک اور سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

آئی جی خیبرپختونخوا نے ممکنہ احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے ڈی پی اوز کو آپریشنل ہدایات جاری کر دیں۔ اینٹی رائٹ اسکواڈ کی تعیناتی، تھانوں، بینکوں اور پیٹرول پمپس کی سکیورٹی اور مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت۔ دوسری جانب صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کا امکان

پشاور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس نے ممکنہ احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو آپریشنل ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں پولیس نفری کی دستیابی، اہم مقامات کی سکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق ممکنہ مظاہروں کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے سرکاری اور دیگر املاک کو نقصان پہنچائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی اوز کو پولیس نفری کی موجودگی یقینی بنانے کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس، خصوصی اسکواڈ اور سادہ لباس میں اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس حکام کو تھانوں، سرکاری و نجی املاک، پیٹرول پمپس اور بینکوں سمیت اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔ ہدایات میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج یا غیر قانونی اجتماع کی صورت میں پہلے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں درج کردہ طریقہ کار کے مطابق پہلے اینٹی رائٹ اسکواڈ، اس کے بعد ہوائی فائرنگ اور پھر ربڑ کی گولیوں کے استعمال کا ذکر کیا گیا ہے۔ مظاہروں کے دوران شرکا کی ویڈیو ریکارڈنگ اور نگرانی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اہم فیصلوں کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے منعقد ہونے کا امکان ہے، جس میں اس معاملے کی منظوری دیے جانے پر غور کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اکتوبر، 2026 کو 06:46 PM

آخری تدوین: 10 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر، پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی شرکت
تازہ ترین

راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر، پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا (APPNA) نے شرکت کی۔ میڈیکل فیئر کا مقصد کم آمدنی والے افراد اور ضرورت مند خاندانوں کو طبی سہولیات، صحت سے متعلق آگاہی اور علاج معالجے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا

محمد نعیم اختر10 اکتوبر، 2026
سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان
پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام کریں گے اور دورے کے دوران طبی معائنہ بھی کروانے کا امکان ہے

Web Desk10 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں، اب کوئی گنجائش باقی نہیں: محسن نقوی
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں، اب کوئی گنجائش باقی نہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے اور اب کوئی گنجائش باقی نہیں۔ صدر زرداری کی زیرصدارت اجلاس، وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اہم پیش رفت

Web Desk10 اکتوبر، 2026