وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

W
Web Desk
14 مئی، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک میجر سمیت 5 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔

(راولپنڈی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بارکھان میں کارروائی کی جہاں دہشت گردوں کے ایک گروہ کا سراغ لگا کر انہیں نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کارروائی کے دوران میجر توصیف احمد بھٹی سمیت 5 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں نائیک فدا حسین، سپاہی سہیل احمد، سپاہی ذاکر حسین اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 05:15 AM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک
پاکستان

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور اہم سیکیورٹی فیصلوں پر غور کیا گیا

Web Desk9 جولائی، 2026
یوٹیوبر ریحان طارق کے خلاف پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کا مقدمہ، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان

یوٹیوبر ریحان طارق کے خلاف پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کا مقدمہ، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر ریحان طارق کو پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کے مقدمے میں چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو برطانیہ سے لاہور پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا

Web Desk9 جولائی، 2026
سرحد پار دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاکستان

سرحد پار دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، جبکہ مسلح افواج بدلتے جنگی ماحول کے مطابق اپنی حکمت عملی اور تیاریوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہیں

Web Desk9 جولائی، 2026