وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق

W
Web Desk
21 اگست، 2026
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

آرمی چیف نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا، مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 03:51 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین