وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

W
Web Desk
22 اگست، 2026
راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر فوج کی 3 کمپنیاں، تقریباً 400 سے زائد اہلکار، راولپنڈی میں تعینات کیے جائیں گے۔ پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حساس مقامات، اہم شاہراہوں اور امن و امان کی صورتحال کی نگرانی میں معاونت کرے گی

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، جن میں تقریباً 400 سے زائد اہلکار شامل ہوں گے۔

پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں معاونت کرے گی۔ فوجی اہلکار حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

حکومت کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہونے والی اس تعیناتی کی مدت 6 ماہ ہوگی

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اگست، 2026 کو 06:38 AM

آخری تدوین: 22 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
پاکستان

خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑی جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں

Web Desk20 نومبر، 2026
صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
پاکستان

صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔ دونوں رہنماؤں کا تمام معاملات بات چیت اور اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے

Web Desk20 نومبر، 2026
اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کردیا، عدالت سے ضمانت منظور
پاکستان

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کردیا، عدالت سے ضمانت منظور

92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر خان کو معاف کردیا۔ والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرواتے ہوئے موت کو حادثہ قرار دیا۔ عدالت نے ملزم کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی

Web Desk19 نومبر، 2026