وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

W
Web Desk
23 اگست، 2026
ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستوں پر بھارت کے حمایت یافتہ امیدواروں کو شکست دے دی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے انتخابات میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستیں جیت لیں۔

ذرائع کے مطابق بینکاک میں ہونے والے اے سی سی کے سالانہ جنرل اجلاس میں ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے سخت مقابلہ ہوا، جس میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تینوں نشستوں پر بھارت کے حمایت یافتہ امیدواروں کو شکست دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جسے ایشیائی کرکٹ کے انتظامی معاملات میں پاکستان کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اے سی سی کے سالانہ جنرل اجلاس کی صدارت چیئرمین محسن نقوی نے کی، جبکہ اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی۔

ذرائع کے مطابق قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالعزیز کو ڈائریکٹر کی نشست کے لیے پاکستان کی حمایت حاصل تھی۔ انتخابی عمل کے دوران مختلف رکن ممالک کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

اجلاس میں اے سی سی مینز ایشیا کپ 2027 کے ممکنہ وینیوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے میں کرکٹ کے فروغ اور کھیل کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات بھی زیر غور آئے۔

پاکستان کی حمایت یافتہ پینل کی تینوں نشستوں پر کامیابی کو اے سی سی میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اگست، 2026 کو 03:01 PM

آخری تدوین: 23 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

فورٹ ہڈ حملہ آور کی سزائے موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا، ٹرمپ
امریکا

فورٹ ہڈ حملہ آور کی سزائے موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر حملے کے مجرم ندال حسان کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر تاحال فیصلہ نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جے ڈی وینس کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔ 2009 کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے

Web Desk10 اکتوبر، 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
تازہ ترین

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور کرلی۔ فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ، عوام کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk10 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا۔ مارچ رات مردان میں قیام کرے گا اور پھر صوابی روانہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے 13 اکتوبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنے اور خیبرپختونخوا کے این ایف سی شیئر کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا

Web Desk10 اکتوبر، 2026