وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

W
Web Desk
28 اگست، 2026
پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ طاس معاہدے اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی پر تشویش

ملاقات میں اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور قابل قبول حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر بھی گفتگو

اسحاق ڈار نے افغانستان سے پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں خطے کی سلامتی، دہشتگردی کے چیلنجز اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور قابل قبول حل کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اگست، 2026 کو 07:00 AM

آخری تدوین: 28 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

واٹس ایپ کا ٹریول ای سم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
تازہ ترین

واٹس ایپ کا ٹریول ای سم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ نے ٹریول ای سم فیچر متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے صارفین بیرون ملک سفر کے دوران ایپ میں ہی موبائل ڈیٹا پلان خرید اور انسٹال کرسکیں گے، فزیکل سم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

Web Desk27 نومبر، 2026
پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے ہیں: مریم نواز
تازہ ترین

پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے ہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں میرٹ کی حکمرانی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

Web Desk27 نومبر، 2026
جرمن ایئرلائن کا پاکستان میں فضائی آپریشنز شروع کرنے کا اعلان
تازہ ترین

جرمن ایئرلائن کا پاکستان میں فضائی آپریشنز شروع کرنے کا اعلان

جرمن ایئرلائن یو ایس سی جی ایم بی ایچ پاکستان کے دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمپنی کی نامزدگی قبول کرلی، آپریشنز کیلئے مزید منظوریوں کا مرحلہ باقی ہے

Web Desk27 نومبر، 2026