وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دے دیا

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دے دیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اور دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

(نیویارک) پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین کو قرار دیتے ہوئے اس کے فوری اور منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے فلسطین کا مسئلہ حل کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہی دیرپا امن کی واحد راہ ہے۔ ان کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جو تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

مسجد اقصیٰ میں مبینہ دراندازیوں اور مقدس مقامات کی پامالی پر بھی انہوں نے فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ مزید برآں، لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس صورتحال کو بھی انتہائی تشویشناک قرار دیا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ شام کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 04:12 AM

آخری تدوین: 29 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت
تازہ ترین

ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو قسم کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا۔ 50 رضاکاروں پر آزمائش کے ذریعے ویکسین کی حفاظت اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا

Web Desk2 اگست، 2026