وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر11 جولائی، 2026
امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش کیا۔ ورلڈ بینک صدر نے پاکستانی اسپورٹس مصنوعات کی تعریف کی جبکہ سفیر پاکستان نے سیالکوٹ کی عالمی شہرت، اسپورٹس انڈسٹری کی کامیابیوں اور ورلڈ بینک کے ساتھ طویل المدت شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان دیرینہ شراکت داری، جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کیا گیا آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" بطور تحفہ پیش کیا۔

ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے پاکستان میں تیار کردہ اعلیٰ معیار کی اسپورٹس مصنوعات، خصوصاً ٹرائیونڈا فٹ بال کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کی اس شعبے میں مہارت اور عالمی معیار کو سراہا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹ بال کا انتخاب ملک کے لیے اعزاز، فخر اور عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری اسپورٹس مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے سیالکوٹ عالمی سطح پر ممتاز مقام رکھتا ہے اور پاکستان کی اسپورٹس انڈسٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات تیار کر رہی ہے۔

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کا پاکستان کی اسپورٹس صنعت پر اعتماد اور تعاون اس شعبے کی ترقی کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی طویل المدت شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کو باہمی تعاون کے ذریعے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانا دونوں فریقوں کی مشترکہ ترجیح ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 11 جولائی، 2026 کو 05:17 AM

آخری تدوین: 11 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امام کعبہ شیخ السدیس کا دوٹوک پیغام: حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے
تازہ ترین

امام کعبہ شیخ السدیس کا دوٹوک پیغام: حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے

امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔ خطبے میں حملوں کی مذمت اور مصنوعی ذہانت سے جعلی ویڈیوز و آوازیں پھیلانے سے گریز کی تاکید بھی کی گئی

Web Desk10 اکتوبر، 2026
 احتجاج سے قبل کاکروچ پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دپکے گرفتار
تازہ ترین

احتجاج سے قبل کاکروچ پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دپکے گرفتار

نئی دہلی میں ممکنہ احتجاج سے قبل کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دپکے کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظاہرین انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے

Web Desk10 اکتوبر، 2026
روسی صدر پوتن کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
تازہ ترین

روسی صدر پوتن کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ترکمانستان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، روس ایران تجارتی تعاون میں اضافے اور علاقائی تنازع کے پرامن حل کے لیے تہران کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

Web Desk9 اکتوبر، 2026