وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حکومت کا بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں جاری

W
Web Desk
29 مئی، 2026
حکومت کا بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں جاری

وفاقی حکومت نے عید سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت سخت ترین معاشی حالات کے باوجود عوام کو مسلسل ریلیف فراہم کر رہی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی معاشی گنجائش پیدا ہوگی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا، اور حکومت نے اپنے اس وعدے پر مکمل عمل کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کے شدید بحران کے باوجود حکومت نے بروقت اقدامات کیے، جس کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی برقرار رہی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے 130 روپے سے زائد سبسڈی دے کر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل ہونے سے روکا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیا، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹرسائیکل اور رکشہ چلانے والوں کو بھی فیول سبسڈی دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 مئی، 2026 کو 03:49 PM

آخری تدوین: 29 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026