وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول کی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی

W
Web Desk
17 ستمبر، 2026
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول کی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی
international seerat conference

حکومت نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر 2026 سے ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر 2026 سے ہوگیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر

وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔ عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق تازہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں

پیٹرول: 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر

پیٹرول میں اضافہ: 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر

ڈیزل میں اضافہ: 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر

حالیہ اضافہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام کے تحت کیا گیا ہے، جس کے ذریعے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیز رفتار تبدیلیوں کے اثرات مقامی قیمتوں میں نسبتاً جلد منتقل کیے جاتے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 ستمبر، 2026 کو 03:56 AM

آخری تدوین: 17 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026