وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، ڈیزل 400 روپے سے تجاوز کرگیا

W
Web Desk
12 ستمبر، 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، ڈیزل 400 روپے سے تجاوز کرگیا
international seerat conference

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرول 5 روپے 2 پیسے مہنگا ہوکر 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ نئی قیمتیں 14 ستمبر تک نافذ رہیں گی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 400 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 14 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 ستمبر، 2026 کو 04:57 AM

آخری تدوین: 12 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے
تازہ ترین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور عوامی اعتماد وراثت میں نہیں ملتا بلکہ دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلعی عدالتوں کو نظامِ انصاف کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنے، عدالتوں میں سولر، انٹرنیٹ اور ای لائبریری کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایکسس ٹو جسٹس پروگرام کے تحت 3 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری ہونے سے آگاہ کیا

Web Desk12 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
امریکا

بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے اطاعتِ الٰہی، اتباعِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانے پر زور دیا۔ محفل کے اختتام پر غزہ و فلسطین، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو ایران آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ پزشکیان نے امریکی بحری ناکہ بندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ایران و عمان کے درمیان مشترکہ بحری راستے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا گیا

Web Desk12 ستمبر، 2026