وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی حج انتظامات بہتر بنانے اور مون سون تیاریوں کی ہدایت

W
Web Desk
13 مئی، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی حج انتظامات بہتر بنانے اور مون سون تیاریوں کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی حج مشن سعودی عرب میں عازمین حج کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے اور تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں حج انتظامات اور رواں برس مون سون کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وزیراعظم کو جاری حج آپریشن اور عازمین کیلئے کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عازمین حج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن مکمل ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ خدمات انجام دے، جبکہ پاکستانی ایئرپورٹس پر بھی عازمین حج کیلئے سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے وزیراعظم کو رواں سال مون سون سیزن سے نمٹنے کیلئے حکومتی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ انہیں پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کی تنصیب کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پیشگی وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو مسلسل مانیٹرنگ اور عوامی تحفظ کیلئے مکمل تیاری رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 07:15 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ انہیں پی او ایف کے آپریشنز، پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور کارپوریٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی، جبکہ دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب اور رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

Web Desk29 اگست، 2026
سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش
پاکستان

سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں واقعے کی وجوہات، ذمہ داروں کے تعین، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی اور پمز ہسپتال کی ناکافی و غیر معیاری سہولیات پر اہم سفارشات شامل ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026