وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

آج سے 3 جولائی تک پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

W
Web Desk
28 جون، 2026
آج سے 3 جولائی تک پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے آج سے 3 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرے سے خبردار کر دیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 3 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرمی اور متوقع پری مون سون بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، جس سے حساس علاقوں میں رہنے والے افراد اور سیاح متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات سمیت دیگر حساس علاقوں کے رہائشیوں، سیاحوں اور مسافروں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہری دریاؤں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اور دریا کے کناروں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، جبکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع مقامی انتظامیہ کو دیں۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جون، 2026 کو 06:08 AM

آخری تدوین: 28 جون، 2026

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، نجی شعبے سے درخواستیں طلب
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، نجی شعبے سے درخواستیں طلب

خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا، اہل فرموں سے درخواستیں طلب

Web Desk28 ستمبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
تازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ نوشکی، شعبان اور مند میں آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا

Web Desk27 ستمبر، 2026
اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب، فلسطینی مشن نے اہم اقتباسات سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے
پاکستان

اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب، فلسطینی مشن نے اہم اقتباسات سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے

وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین سے متعلق بیانات کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا۔ وزیراعظم نے ہند رجب اور 8 سالہ وفا عقیلہ کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کے حقِ زندگی پر سوال اٹھایا

Web Desk27 ستمبر، 2026