وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مالدیپ کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

W
Web Desk
22 اکتوبر، 2026
مالدیپ کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  پاکستان تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اکتوبر، 2026 کو 06:15 AM

آخری تدوین: 22 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

لاہور میں سکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، مزنگ لنک روڈ پر راستہ روک کر تشدد کا الزام
تازہ ترین

لاہور میں سکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، مزنگ لنک روڈ پر راستہ روک کر تشدد کا الزام

لاہور کے علاقے مزنگ لنک روڈ پر سکوٹی سوار لڑکی کا راستہ روک کر مبینہ تشدد کرنے والا ملزم غلام مصطفیٰ گرفتار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے چہرے اور ناک پر زخم آئے جبکہ لیپ ٹاپ اور بیگ کو بھی نقصان پہنچا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

Web Desk23 اکتوبر، 2026
نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ مستعفی، نامناسب تعلق چھپانے اور دفاعی فورس کی اقدار کی خلاف ورزی کا اعتراف
تازہ ترین

نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ مستعفی، نامناسب تعلق چھپانے اور دفاعی فورس کی اقدار کی خلاف ورزی کا اعتراف

نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ ایئر مارشل ٹونی ڈیویز نے ایک یونٹ کی کمان کے دوران نامناسب تعلق اور اس کا بروقت انکشاف نہ کرنے پر استعفیٰ دے دیا۔ وزیر دفاع پال گولڈسمتھ نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عہدے پر ان کا برقرار رہنا ممکن نہیں تھا۔ معاملے کو مزید جائزے کے لیے ایک آزاد نگران ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے

Web Desk23 اکتوبر، 2026
تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی، 12 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
تازہ ترین

تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی، 12 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

چین کے خود مختار علاقے تبت میں 7 شدت کے زلزلے سے 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے، جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ زلزلے کے بعد 413 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

Web Desk23 اکتوبر، 2026