وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان آپس میں الجھ پڑے، جنید اکبر اور اقبال آفریدی میں ہاتھا پائی

W
Web Desk
13 مئی، 2026
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان آپس میں الجھ پڑے، جنید اکبر اور اقبال آفریدی میں ہاتھا پائی

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے پر پی ٹی آئی ارکان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، جنید اکبر اور اقبال آفریدی ایوان میں آپس میں الجھ پڑے۔

(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق اقبال آفریدی نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کی، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

اجلاس اچانک ملتوی ہونے پر جنید اکبر اور دیگر پی ٹی آئی ارکان اقبال آفریدی پر برہم ہو گئے، جس کے بعد ایوان میں دونوں رہنماؤں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی، تاہم دیگر ارکان نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو الگ کرایا اور معاملہ ٹھنڈا کرایا۔

واقعے کے بعد قومی اسمبلی میں کچھ دیر کیلئے ہنگامہ آرائی اور کشیدگی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 12:06 PM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک
پاکستان

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور اہم سیکیورٹی فیصلوں پر غور کیا گیا

Web Desk9 جولائی، 2026
یوٹیوبر ریحان طارق کے خلاف پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کا مقدمہ، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان

یوٹیوبر ریحان طارق کے خلاف پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کا مقدمہ، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر ریحان طارق کو پیکا ایکٹ اور توہینِ مذہب کے مقدمے میں چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو برطانیہ سے لاہور پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا

Web Desk9 جولائی، 2026
سرحد پار دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاکستان

سرحد پار دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، جبکہ مسلح افواج بدلتے جنگی ماحول کے مطابق اپنی حکمت عملی اور تیاریوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہیں

Web Desk9 جولائی، 2026