وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

W
Web Desk
14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

راولپنڈی: روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتِ حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے سکیورٹی سمیت مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے سکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط کے فروغ اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روسی وزیر داخلہ کا پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ملاقات میں اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ پاکستان اور روس کے درمیان سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مؤثر بنایا جائے، تاکہ مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اکتوبر، 2026 کو 01:39 PM

آخری تدوین: 14 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی تجویز، دہشت گردی کے خلاف اتحاد پر زور
تازہ ترین

بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی تجویز، دہشت گردی کے خلاف اتحاد پر زور

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں حکومت سے اپوزیشن کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کردی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو آئینی فیصلہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف سیاسی اختلافات ختم کرکے متحد ہونے پر زور دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026