وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سلمان خان مداح کے پاؤں پر گاڑی چڑھنے پر ڈرائیور پر برہم، ویڈیو وائرل

W
Web Desk
19 ستمبر، 2026
سلمان خان مداح کے پاؤں پر گاڑی چڑھنے پر ڈرائیور پر برہم، ویڈیو وائرل
international seerat conference

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی وائرل ویڈیو میں انہیں مداح کے پاؤں پر گاڑی چڑھنے کے بعد ڈرائیور پر برہم ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سلمان خان نے ڈرائیور کو ڈانٹا اور گاڑی ہجوم سے دور لے جانے کی ہدایت کی، واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مداح کے پاؤں پر گاڑی چڑھنے کے واقعے کے بعد ڈرائیور پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

سلمان خان سیاسی رہنما آشیش شیلار کی رہائش گاہ پر ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ سیکیورٹی اہلکار ہجوم کو پیچھے ہٹانے اور گاڑی کے لیے راستہ بنانے کی کوشش کرتے رہے۔

وائرل ویڈیو کے مطابق ڈرائیور نے ہجوم کے درمیان سے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو ایک مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آگیا، جس سے وہ تکلیف میں مبتلا ہوگیا۔

صورتحال دیکھ کر سلمان خان ڈرائیور پر برہم ہوگئے۔ ویڈیو میں انہیں ڈرائیور کو ڈانٹتے اور اس کے ہاتھ پر ہاتھ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سلمان خان نے ڈرائیور کو گاڑی ہجوم سے دور لے جانے کی ہدایت بھی کی۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے سلمان خان کی مداخلت کو مداح کو مزید نقصان سے بچانے کی کوشش قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے ڈرائیور کو ہاتھ مارنے پر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 ستمبر، 2026 کو 04:22 AM

آخری تدوین: 19 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں کی گئیں، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

Web Desk19 ستمبر، 2026
پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے
تازہ ترین

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے

پاکستان نے درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے۔ ارجنٹائن، ترکیہ، ایران، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ملائیشیا اور روس سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔ ویزا استثنیٰ کا بنیادی اطلاق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا، جبکہ قیام کی مدت ایک سے تین ماہ تک مقرر ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
دشمن کی کسی بھی غلطی کا طاقت سے جواب دینے کیلئے 100 فیصد تیار ہیں: ایرانی کمانڈر
تازہ ترین

دشمن کی کسی بھی غلطی کا طاقت سے جواب دینے کیلئے 100 فیصد تیار ہیں: ایرانی کمانڈر

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی کسی بھی ممکنہ غلطی کا طاقت سے جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق محمد کرمی نے یہ بیان ایک انٹرویو میں دیا

Web Desk19 ستمبر، 2026