وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

W
Web Desk
18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
international seerat conference

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

راولپنڈی: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک جبکہ فورسز کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجگور کے علاقے فتح علی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقے دھاڈر میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں ایک اور جھڑپ کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔ اس دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 ستمبر کو سکیورٹی فورسز کے قافلے کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حکام کے مطابق کارروائیوں کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک میں امن و امان کا قیام ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 05:16 AM

آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری
تازہ ترین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری

بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے

Web Desk18 ستمبر، 2026
اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی
تازہ ترین

اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی۔ کرن خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔ اشتیاق بیگ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر ہیں

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

Web Desk18 ستمبر، 2026