وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج

W
Web Desk
12 نومبر، 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے، سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کے لیے فوجی اہلکار،عسکری صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں مختلف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، پاکستانی فوجیوں کی بنیادی ذمہ داریوں میں دفاعی معاونت، فوجی مشقیں اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد مکہ دفاعی اتحاد کی ذمہ داریوں پر عملی پیش رفت شروع ہوئی ہے، پاکستان نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 اکتوبر کو تہران میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران ملاقات میں شرکت پاکستان کی مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 نومبر، 2026 کو 06:40 AM

آخری تدوین: 12 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کی تیاری کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کردی

Web Desk13 نومبر، 2026
گلگت سے یاسین جانے والی مسافر گاڑی دریا میں جاگری، 11 افراد جاں بحق، 2 زخمی
تازہ ترین

گلگت سے یاسین جانے والی مسافر گاڑی دریا میں جاگری، 11 افراد جاں بحق، 2 زخمی

گلگت سے یاسین جانے والی مسافر گاڑی مورکہ یاسین کے مقام پر دریا میں جاگری، حادثے میں 11 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں مکمل کیں

Web Desk13 نومبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 74 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا

Web Desk13 نومبر، 2026