وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، وزیراعظم شہباز شریف نے تاریخی پیشرفت کی توثیق کر دی

W
Web Desk
18 جون، 2026
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، وزیراعظم شہباز شریف نے تاریخی پیشرفت کی توثیق کر دی
international seerat conference

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت ایران آبنائے ہرمز کھولے گا جبکہ امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا

(اسلام آباد) وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو چکے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے اور استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں طے پانے والا مفاہمتی معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ معاہدے کے تحت امریکا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی ختم کرے گا جبکہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور ہونے کی توقع ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے بطور ثالث اس معاہدے کی توثیق بھی کی ہے۔ ان کے مطابق 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ایک تاریخی تقریب منعقد ہوگی جبکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز بھی اسی روز سے ہوگا۔

وزیراعظم نے ایرانی قیادت، خصوصاً سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کی بنیاد ثابت ہوگا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی سفارتکاری نے ایک ممکنہ بڑے تصادم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت، بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار کے باعث یہ تاریخی پیشرفت ممکن ہوئی، جسے خطے کے امن کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جون، 2026 کو 04:12 AM

آخری تدوین: 18 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026