وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم ہاؤس ملاقات کی دعوت دے دی

W
Web Desk
10 اکتوبر، 2026
شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم ہاؤس ملاقات کی دعوت دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عمرہ کی مبارکباد دی اور وزیراعظم ہاؤس ملاقات کی دعوت دی، جو مولانا فضل الرحمان نے قبول کرلی۔ گفتگو میں خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی، جسے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے قبول کرلیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کی حکومت کے ساتھ تناؤ کم کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی متوقع ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی مشاورت سے متعلق امور پر گفتگو ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اکتوبر، 2026 کو 02:16 PM

آخری تدوین: 10 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا ٹریلر جاری،
تازہ ترین

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا ٹریلر جاری،

فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید، ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی سمیت بڑے ستارے ایک ساتھ جلوہ گر، فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی سیریز 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Web Desk25 نومبر، 2026
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم پاک چین گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: شی جن پنگ
تازہ ترین

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم پاک چین گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی اور چینی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے خلا کے پُرامن استعمال اور بین الاقوامی خلائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے

Web Desk25 نومبر، 2026
لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا
کھیل

لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکن اسٹار آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو براہ راست ٹیم میں شامل کرلیا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نئی سائننگ کو ٹیم کے مڈل آرڈر کے لیے اہم قرار دے دیا

Web Desk25 نومبر، 2026