وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

W
Web Desk
17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
international seerat conference

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی، جس میں 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ اور پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے سہیل آفریدی کی پُرامن سٹریٹ موومنٹ کو سراہا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور جمہوری آوازوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال جمہوری اقدار اور آئینی آزادیوں کے منافی ہے۔

ملاقات میں 27 ستمبر کو ہونے والے مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ رہنماؤں نے کہا کہ 27 ستمبر کا مارچ مکمل طور پر پُرامن، آئینی اور جمہوری ہوگا، جبکہ عوام اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔

ملاقات میں کہا گیا کہ صوبوں کے آئینی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کے تحفظ اور عوام کے مینڈیٹ کے احترام کے لیے جمہوری قوتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق آئین اور جمہوری اصولوں کے دفاع کے لیے واضح اور مؤثر سیاسی کردار ناگزیر ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 ستمبر، 2026 کو 01:48 PM

آخری تدوین: 17 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار
تازہ ترین

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار

واٹس ایپ نے پرانی چیٹس میں مطلوبہ پیغامات تلاش کرنے کیلئے نیا سرچ شارٹ کٹ تیار کرلیا۔ iOS بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش فیچر چیٹ اسکرین سے براہِ راست سرچ کی سہولت دے گا، جبکہ واٹس ایپ چینلز میں پرانی پوسٹس تلاش کرنے کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026
کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
تازہ ترین

کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا

Web Desk18 ستمبر، 2026