کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم گرفتار


کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کے الزام میں خالد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم خالد محمود کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن میں ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ایک معصوم بچی سے نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں مبینہ طور پر گرفتار ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم خالد محمود کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شائع ہوا: 19 ستمبر، 2026 کو 05:53 AM
آخری تدوین: 19 ستمبر، 2026



