وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید، سرچ آپریشن جاری

W
Web Desk
7 جولائی، 2026
زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید، سرچ آپریشن جاری

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس پی زیارت کے مطابق حملہ ضلع زیارت کے علاقے کچ مانگی فیز تھری میں واقع پولیس چوکی پر کیا گیا، جہاں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان گزشتہ رات سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان بھی شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 9 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 جولائی، 2026 کو 05:41 AM

آخری تدوین: 7 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

عمران خان کو صحت مند قرار دیا گیا، عطا تارڑ نے پمز میں معائنے اور اڈیالہ جیل واپسی کی تصدیق کردی
تازہ ترین

عمران خان کو صحت مند قرار دیا گیا، عطا تارڑ نے پمز میں معائنے اور اڈیالہ جیل واپسی کی تصدیق کردی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عمران خان کے پمز اسپتال میں طبی معائنے اور 21 اگست کی صبح اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی۔ ان کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا

Web Desk21 اگست، 2026
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان

عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنوں کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

Web Desk21 اگست، 2026
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

Web Desk21 اگست، 2026