وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

تھینکس گیونگ: امریکہ میں شکرگزاری کا تہوار،

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر27 نومبر، 2026
تھینکس گیونگ: امریکہ میں شکرگزاری کا تہوار،

امریکہ میں ہر سال نومبر کے چوتھے جمعرات کو تھینکس گیونگ ڈے منایا جاتا ہے، جو خاندان، محبت، شکرگزاری اور باہمی تعلقات کی اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔

اس تہوار کی تاریخ 1621ء سے جڑی ہے، جب پلائی ماؤتھ کے آبادکاروں نے اپنی پہلی کامیاب فصل کی خوشی مقامی وامپانوآگ قوم کے افراد کے ساتھ منائی۔ 1863ء میں صدر ابراہم لنکن نے اسے قومی تہوار قرار دیا، جبکہ 1941ء میں کانگریس نے نومبر کے چوتھے جمعرات کو سرکاری تعطیل مقرر کیا۔

اس موقع پر امریکی خاندان جمع ہوتے ہیں اور ٹرکی، میشڈ پوٹیٹوز، کرین بیری ساس اور پمپکن پائی سمیت روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ نیویارک کی مشہور میسیز پریڈ بھی اس تہوار کی نمایاں روایت ہے۔

تاہم شدید ہواؤں، بارش اور ساحلی سیلاب کے خدشات کے باعث رواں سال نیویارک اور فلاڈیلفیا میں پریڈ کی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔ شہریوں کو موسم کی خرابی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تھینکس گیونگ کے موقع پر پاکستانی اور دیگر تارکین وطن خاندان بھی امریکی روایات کے ساتھ اپنے ثقافتی کھانوں اور انداز میں یہ تہوار مناتے ہیں۔ یہ دن شکرگزاری کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام بھی دیتا ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 27 نومبر، 2026 کو 03:09 AM

آخری تدوین: 27 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
امریکا

واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات شروع کر دیں

Web Desk28 نومبر، 2026
نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان
امریکا

نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان

امریکی ریاست نیویارک میں تھینکس گیونگ کے موقع پر شدید طوفان، 66 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان۔ گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک سٹی، لانگ آئی لینڈ اور ویسٹ چیسٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی، جبکہ میسیز تھینکس گیونگ پریڈ بھی ملتوی کر دی گئی

محمد نعیم اختر28 نومبر، 2026
تھینکس گیونگ:سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد
امریکا

تھینکس گیونگ:سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے تھینکس گیونگ پر امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو مبارک باد دی اور پاک امریکہ تعلقات، سفارتی تعاون اور مشترکہ اقدار کو سراہا

محمد نعیم اختر27 نومبر، 2026