وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

روٹی کی قیمت پر نان بائیوں اور محکمہ خوراک میں تنازع برقرار، تندور بند کرنے کی دھمکی

W
Web Desk
16 جولائی، 2026
روٹی کی قیمت پر نان بائیوں اور محکمہ خوراک میں تنازع برقرار، تندور بند کرنے کی دھمکی

نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی اور نان کی قیمتوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق روٹی 25 روپے اور نان 35 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مطالبات نہ ماننے پر تندور بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت تاحال نئی قیمتوں کا تعین نہیں کر سکی

لاہور: نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کے تعین پر اختلافات برقرار ہیں، جبکہ نان بائیوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق روٹی کی قیمت کے معاملے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روز اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں روٹی کی قیمت 25 روپے اور نان کی قیمت 35 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ آٹے، گیس اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ نرخوں پر کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

ذرائع کے مطابق اگر انتظامیہ کی جانب سے زبردستی پرانی قیمتوں پر فروخت کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تو نان بائی تندور بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت تاحال روٹی اور نان کی نئی سرکاری قیمت مقرر نہیں کر سکی، جس کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان مذاکرات کے باوجود اب تک کوئی حتمی اتفاق رائے سامنے نہیں آ سکا۔

عوام کی نظریں اب نان بائی ایسوسی ایشن کے آئندہ اجلاس اور پنجاب حکومت کے فیصلے پر مرکوز ہیں، جس سے روٹی اور نان کی قیمتوں کے مستقبل کا تعین ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جولائی، 2026 کو 12:35 PM

آخری تدوین: 17 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ
تازہ ترین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ

امریکہ میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026