وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ، پہلے دن کا کھیل ختم

W
Web Desk
4 نومبر، 2026
پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ، پہلے دن کا کھیل ختم

اسلام آباد کلب میں پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ جاری ہے۔ پہلے دن سری لنکا نے 223 رنز 7 وکٹوں پر اننگز ڈکلیئر کی، جبکہ پیٹرنز الیون نے 15 اوورز میں 43 رنز بنائے اور 2 وکٹیں گنوائیں

اسلام آباد کلب میں پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پی سی بی پیٹرنز الیون نے اپنی پہلی اننگز میں 15 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے۔اذان اویس 19 رنز اور محمد طٰہہ 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے کپتان کوشل مینڈس نے 66 رنز جبکہ لاہیرو اودارا نے 65 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ انجلا بندارا 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پی سی بی پیٹرنز الیون کی جانب سے ثاقب خان، محمد سلمان اور علی شبیر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تین روزہ میچ کے دوسرے دن دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 نومبر، 2026 کو 01:42 PM

آخری تدوین: 4 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

 ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویوز میں ٹرمپ نے ایران جنگ، مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات قرار دیا۔ کابینہ میں تبدیلی کا بھی کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا

Web Desk4 نومبر، 2026
وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ
معیشت

وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز اور پائیدار میٹریل استعمال کیا جائے گا تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام ہوسکے۔ کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی

Web Desk4 نومبر، 2026
غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، نیب اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا
تازہ ترین

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، نیب اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

نیب اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کے معاملے پر طلب کرلیا۔ نیب کے مطابق 3 ہزار 938 منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے میں 4 ہزار 252 افراد بھرتی کیے گئے۔ جعلی دستاویزات، ختم شدہ آسامیوں اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں

Web Desk4 نومبر، 2026