وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ کا ’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان، بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز

W
Web Desk
10 ستمبر، 2026
ٹرمپ کا ’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان، بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صورت میں بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز پیش کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اہم مالی تجویز پیش کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صورت میں ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز دے دی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اس تجویز کو ’’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘‘ کا نام دیا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ مجوزہ رقم کس طریقۂ کار کے تحت امریکی شہریوں کو دی جائے گی اور آیا اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے قانونی منظوری حاصل ہے یا نہیں۔

ٹرمپ کی ووٹرز سے ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل

امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے ووٹرز سے انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹرز انتخابات کو اس طرح سمجھیں جیسے وہ خود بیلٹ پر موجود ہوں۔

ریپبلکن پارٹی کو نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کے کم از کم ایک ایوان کا کنٹرول کھونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم تیز کی جا رہی ہے۔

ایران کے ساتھ جنگ پر ٹرمپ کا مؤقف

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ امریکی کارروائی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو چیلنج

دوسری جانب رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک ووٹرز ریپبلکنز کے مقابلے میں وسط مدتی انتخابات کے لیے زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انتخابات میں کانگریس کے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے لیے ہونے والی ووٹنگ ریپبلکن پارٹی کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ ایک ایوان کا کنٹرول بھی کھونا صدر ٹرمپ کے آئندہ سیاسی ایجنڈے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

تاہم بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے سے متعلق ٹرمپ کی تجویز کے مالی، قانونی اور انتظامی خدوخال ابھی واضح نہیں کیے گئے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 ستمبر، 2026 کو 08:33 AM

آخری تدوین: 10 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

طارق فضل چودھری کا افغان حکام سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان

طارق فضل چودھری کا افغان حکام سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کریں اور سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں اور اسلام آباد نے دہشت گردی سے متعلق شواہد افغان نمائندوں کے سامنے بھی رکھے ہیں

Web Desk26 اکتوبر، 2026
احمد کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچور گالف کپ جیت لیا
کھیل

احمد کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچور گالف کپ جیت لیا

لاہور کلب کے احمد کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچور گالف کپ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس مقابلے میں ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جبکہ اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

زاہد فاروق ملک26 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے رابطہ، مذاکرات کے لیے علی امین گنڈاپور متحرک
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے رابطہ، مذاکرات کے لیے علی امین گنڈاپور متحرک

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکراتی رابطے آگے بڑھانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کی جانب سے دیے گئے اختیار کے تحت وفاقی حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں شامل دو اہم وزرا سے رابطہ کیا ہے

Web Desk26 اکتوبر، 2026