وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ وفد کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں دلچسپی

W
Web Desk
2 اکتوبر، 2026
ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ وفد کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں دلچسپی

ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلبہ کے وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا، سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی

واشنگٹن :ہارٹ فورڈ یونیورسٹی، کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی طلبہ کے وفد نے واشنگٹن میں سفارتخانہ پاکستان کا دورہ کیا، جہاں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے وفد کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات، عالمی و علاقائی امن کے لیے کوششوں اور پاک امریکا تعلقات کے مختلف۔ وفد میں بین الاقوامی پیس بلڈنگ پروگرام میں ماسٹرز ڈگری کرنے والے طلبہ شامل تھے، جن کا تعلق البانیہ، گھانا، انڈونیشیا پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

طلبہ کا وفد واشنگٹن میں پیس اینڈ جسٹس ایسوسی ایشن کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں پہنچا تھا۔ وفد میں بین الاقوامی پیس بلڈنگ پروگرام میں ماسٹرز ڈگری کرنے والے طلبہ شامل تھے، جن کا تعلق البانیہ، گھانا، انڈونیشیا، لبنان، امریکا اور دیگر ممالک سے تھا۔

ہارٹ فورڈ یونیورسٹی مذہبی اسکالرشپ، بین المذاہب مکالمے، قیامِ امن اور تنازعات کے حل سے متعلق کاوشوں کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ یونیورسٹی کے ماسٹرز پروگرام میں طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ مکالمہ، ثالثی، مفاہمت اور کمیونٹی کی تعمیری سرگرمیوں میں عملی مہارت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

پاکستان کے حالیہ سفارتی کردار کے تناظر میں ہارٹ فورڈ یونیورسٹی نے سفارتخانہ پاکستان سے رابطہ کیا تاکہ طلبہ کو پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی کوششوں اور امن کے فروغ کے لیے اقدامات سے آگاہی حاصل ہوسکے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے طلبہ کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں پر بریفنگ دی۔ طلبہ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سفارتی کردار اور حالیہ سفارتی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی اور عالمی امن پر مرکوز سفارت کاری کا سفر آٹھ دہائیوں پر محیط ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ماضی میں امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرچکا ہے اور دونوں ممالک کو قریب لانے میں پاکستان کے کردار کو اہمیت حاصل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1988 کے جنیوا معاہدے میں بھی پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ سفیر کے مطابق سفارت کاری ایک مسلسل اور تدریجی عمل ہے، جس میں رازداری کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پاکستان کی سفارتی کاوشوں کا نتیجہ اور کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے ایک اہم بنیاد قائم کی ہے اور یہ خاموش، انتھک اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق پاکستان روزِ اول سے عالمی اور علاقائی امن کا داعی ہے اور آئندہ بھی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے تنازعے کے حوالے سے بھی سفارتی سطح پر فعال ہے اور خطے میں امن کے حصول کے لیے دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے ضمن میں پاکستان کا سفارتی کردار اور صلاحیتیں استحکام کے لیے اہم ہیں

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 07:04 AM

آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین