وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا کی ایران پر جارحیت جاری، بندرعباس اور اہواز دھماکوں سے گونج اٹھے

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
امریکا کی ایران پر جارحیت جاری، بندرعباس اور اہواز دھماکوں سے گونج اٹھے
international seerat conference

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر حملے جاری ہیں۔ بندرعباس، اہواز اور قشم جزیرے کے قریب دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکی حکام نے کارروائی کا مقصد تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات کم کرنا قرار دیا ہے

(تہران) ایران کے مختلف علاقوں میں امریکی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بندرعباس، اہواز اور قشم جزیرے کے قریب دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بندرعباس اور اہواز شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، جبکہ خلیج فارس میں واقع قشم جزیرے کے قریب بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے دو میزائل موسان گاؤں کے قریب گرے، تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو کم کرنا اور سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، جبکہ عالمی برادری مسلسل دونوں ممالک سے تحمل اور کشیدگی میں کمی کی اپیل کر رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 03:47 AM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا
تازہ ترین

ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کردیا

ترکیہ نے 2027ء سے 2029ء تک کے تین سالہ معاشی منصوبے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ منصوبے کے اہم اہداف میں شامل ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل تعطل کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل 96.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 92.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا

Web Desk7 ستمبر، 2026
راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب
پاکستان

راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Web Desk7 ستمبر، 2026