امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 سٹیلتھ جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ 24.3 ارب ڈالر کے مجوزہ معاہدے میں 49 پراٹ اینڈ وٹنی انجن، مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر دفاعی سامان بھی شامل ہے۔ امریکا کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی افواج کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 سٹیلتھ جنگی طیاروں اور متعلقہ دفاعی آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 24.3 ارب ڈالر مالیت کی مجوزہ فروخت میں 48 ایف 35 طیارے، 49 پراٹ اینڈ وٹنی انجن، مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر متعلقہ سامان شامل ہوگا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے اور موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
بیان کے مطابق اس فروخت سے سعودی اور امریکی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور دفاعی تعاون میں بھی اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2025 کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست جدید ایف 35 جنگی طیارے فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 04:04 AM
آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026



