وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا نے ایران کے لیے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر کر دیں

W
Web Desk
18 مئی، 2026
امریکا نے ایران کے لیے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر کر دیں
international seerat conference

ایران اور امریکا کشیدگی میں نئی پیشرفت، واشنگٹن نے تہران کے لیے 5 سخت شرائط رکھ دیں۔ جوہری پروگرام، یورینیم منتقلی اور منجمد اثاثوں سے متعلق سخت مطالبات سامنے آئے

(واشنگٹن) فارس نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط کی تکمیل کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی امن عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے اس مطالبے کو بھی مسترد کر دیا ہے جس میں ایرانی سرزمین پر بمباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔

امریکی مؤقف کے مطابق کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی پر رضامندی نہیں ہوگی جبکہ جنگ بندی کو بھی براہ راست مذاکرات سے مشروط کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سخت مطالبات سامنے آئے ہیں، جن میں 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کی منتقلی اور صرف ایک جوہری مرکز کو محدود پیمانے پر فعال رکھنے کی شرط شامل ہے۔

مزید یہ کہ امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف 25 فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ لبنان سمیت دیگر علاقائی محاذوں پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی مذاکرات پر زور دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ شرائط خطے میں سفارتی دباؤ کو مزید بڑھا سکتی ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے ان پر ردعمل آنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 مئی، 2026 کو 06:36 AM

آخری تدوین: 18 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026