امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے پر غور کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ کے مطابق ایران امریکا سے براہِ راست رابطے میں ہے اور معاہدہ کرنا چاہتا ہے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی صدر نے ’ایگزیوس‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران جنگ اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور امریکا جنگ ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران امریکا سے براہِ راست رابطے میں ہے اور ایرانی اب بھی امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کے اگلے مرحلے کے حوالے سے خلیجی اتحادیوں کی رائے بھی جاننا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی، جس میں ایران جنگ کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کے باعث اس کے لیے تیل برآمد کرنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق ایران نے تیل برآمد کرنے کی کوشش کی، جس پر امریکی فوج نے بعض جہازوں کو تباہ کردیا۔

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 03:44 AM
آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026



