وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے شکست

W
Web Desk
13 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے شکست
international seerat conference

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میزبان امریکا نے اپنے پہلے میچ میں پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے کر ایونٹ کا شاندار آغاز کیا۔ لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے میزبان ممالک میں شامل امریکا نے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

لاس اینجلس میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں امریکی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے ہاف میں تین خوبصورت گول اسکور کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ شائقینِ فٹبال نے میزبان ٹیم کی برق رفتار اور منظم کارکردگی کو خوب سراہا۔

دوسرے ہاف میں بھی امریکا نے عمدہ کھیل کا سلسلہ برقرار رکھا اور ایک مزید گول اسکور کرکے اپنی برتری 4-0 تک پہنچا دی۔ پیراگوئے کی ٹیم نے واپسی کی کوشش کی اور دوسرے ہاف میں ایک گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم وہ میچ کا پانسہ پلٹنے میں ناکام رہی۔ یوں اختتامی سیٹی بجنے تک امریکا نے 1-4 سے فتح اپنے نام کر لی۔

دوسری جانب میچ کے آغاز سے قبل لاس اینجلس میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی شاندار افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں ہزاروں شائقینِ فٹبال نے شرکت کی۔ تقریب میں مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام پیش کیے گئے، جنہوں نے ایونٹ کے آغاز کو یادگار بنا دیا۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کی پہلی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میکسیکو میں منعقد ہوئی تھی، جہاں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور نائجیرین اسٹار برنا بوائے کی پرفارمنس نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کی توجہ حاصل کی تھی۔

امریکا کی اس شاندار فتح نے نہ صرف میزبان شائقین کا جوش بڑھا دیا ہے بلکہ ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلوں کے لیے بھی ایک بھرپور آغاز فراہم کر دیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 جون، 2026 کو 06:35 AM

آخری تدوین: 13 جون، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار
تازہ ترین

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار

واٹس ایپ نے پرانی چیٹس میں مطلوبہ پیغامات تلاش کرنے کیلئے نیا سرچ شارٹ کٹ تیار کرلیا۔ iOS بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش فیچر چیٹ اسکرین سے براہِ راست سرچ کی سہولت دے گا، جبکہ واٹس ایپ چینلز میں پرانی پوسٹس تلاش کرنے کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026
کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
تازہ ترین

کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا

Web Desk18 ستمبر، 2026