وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اُشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، اداکارہ نے نومولود کی تصاویر شیئر کردیں

W
Web Desk
26 اگست، 2026
اُشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، اداکارہ نے نومولود کی تصاویر شیئر کردیں

معروف پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے ننھے بیٹے کی آمد کی خوشخبری اور تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

اُشنا شاہ اور ان کے شوہر نے ننھے بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی معصومیت اور خوبصورتی کو صرف ’کیوٹ‘ کہنا کم ہوگا۔

اُشنا شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2.3 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور ان کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں اور ان کے شوہر کو والدین بننے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کی شادی ویانا میں مقیم پاکستانی گالفر حمزہ امین سے ہوئی ہے۔ اُشنا شاہ نے مئی 2026 میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ننھے بیٹے کی پیدائش کے بعد اُشنا شاہ اور حمزہ امین کے لیے شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے خوشی اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 08:55 AM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر، پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی شرکت
تازہ ترین

راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر، پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا (APPNA) نے شرکت کی۔ میڈیکل فیئر کا مقصد کم آمدنی والے افراد اور ضرورت مند خاندانوں کو طبی سہولیات، صحت سے متعلق آگاہی اور علاج معالجے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا

محمد نعیم اختر10 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری، املاک اور سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم
صفحہ اول

خیبرپختونخوا میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری، املاک اور سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

آئی جی خیبرپختونخوا نے ممکنہ احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے ڈی پی اوز کو آپریشنل ہدایات جاری کر دیں۔ اینٹی رائٹ اسکواڈ کی تعیناتی، تھانوں، بینکوں اور پیٹرول پمپس کی سکیورٹی اور مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت۔ دوسری جانب صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کا امکان

Web Desk10 اکتوبر، 2026
سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان
پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام کریں گے اور دورے کے دوران طبی معائنہ بھی کروانے کا امکان ہے

Web Desk10 اکتوبر، 2026