وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی

W
Web Desk
8 اپریل، 2026
راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی

راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جبکہ جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(راولپنڈی)پولیس ذرائع کے مطابق اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس حکام نے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لیے فہرستیں مختلف تھانوں کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 9 اپریل کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے کی تاحال اجازت نہیں دی گئی، جبکہ سکیورٹی خدشات کے باعث ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری گرفتاریوں کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے یا امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں گرفتاریوں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب لیاقت باغ میں مسلسل بارشوں کے باعث پانی جمع ہو گیا ہے، جس کے باعث جلسے کے انعقاد سے متعلق صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری ہے جبکہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہوٹلز اور مسافر خانوں میں ٹھہرنے والے افراد کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی صورتحال معمول پر آنے تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اپریل، 2026 کو 12:41 PM

آخری تدوین: 8 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان میں پہلی تیز رفتار ٹرین منصوبے کا آغاز، ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ
پاکستان

پاکستان میں پہلی تیز رفتار ٹرین منصوبے کا آغاز، ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ

پاکستان میں جدید ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہاں پہلی تیز رفتار ٹرین کے منصوبے کے لیے پاکستان ریلوے اور حکومتِ پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

Web Desk17 اپریل، 2026
بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پاکستان

بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات انہیں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ان کے علاج سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

Web Desk17 اپریل، 2026
پاکستان کا آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ
تازہ ترین

پاکستان کا آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

Web Desk17 اپریل، 2026