وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران معاہدے پر دستخط کیلئے پاکستان جاسکتا ہوں، صدر ٹرمپ

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
ایران معاہدے پر دستخط کیلئے پاکستان جاسکتا ہوں، صدر ٹرمپ

ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران سے مذاکرات میں “اہم اور مثبت” کردار ادا کیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی ( اے ایف پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ “انتہائی قریب” ہے اور وہ اس معاہدے پر دستخط کے لیے پاکستان جانے پر غور کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تہران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ امریکا کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جو کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایک اہم نکتہ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: “ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے… انہوں نے تقریباً تمام نکات مان لیے ہیں۔”

ایک سوال کے جواب میں کہ آیا وہ معاہدے پر دستخط کے لیے پاکستان جا سکتے ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا: “میں جا سکتا ہوں، ہاں۔ اگر معاہدہ اسلام آباد میں ہوتا ہے تو میں جا سکتا ہوں۔”

ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران سے مذاکرات میں “اہم اور مثبت” کردار ادا کیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایرانی حکام سے مذاکرات کیے تھے تاہم یہ بات چیت کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دوسرے مرحلے کی بات چیت پر غور جاری ہے، جو ممکنہ طور پر دوبارہ پاکستان میں ہو سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران نے اپنے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کی واپسی پر رضامندی ظاہر کی ہے، جسے انہوں نے “نیوکلیئر ڈسٹ” قرار دیا، تاہم اس معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 08:35 PM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
امریکا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل 5 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں، جس کے بعد 2022 کے قبل از وقت ووٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Web Desk1 نومبر، 2026
ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑنے پر 10 منٹ میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی

Web Desk1 نومبر، 2026
پاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے: مارکو روبیو
امریکا

پاکستان افغانستان سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے، نہیں چاہتے پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان سے ہونے والے دہشتگرد حملوں پر پاکستان کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا پاکستان دہشتگردی کا نشانہ بنے

Web Desk1 نومبر، 2026