وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسرائیل سے گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی، ملوث عناصر سے حساب لیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

W
Web Desk
14 مئی، 2026
اسرائیل سے گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی، ملوث عناصر سے حساب لیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سخت بیان

(تہران) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا اور ایرانی عوام کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے عظیم عوام سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے، جبکہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل کے ساتھ تعاون ناقابلِ معافی عمل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جو عناصر اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سرگرم ہیں، انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے حالیہ انکشافات سے متعلق ایرانی سکیورٹی ادارے پہلے ہی ملکی قیادت کو آگاہ کر چکے تھے۔

عباس عراقچی کے بیان کو خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ایران اسرائیل تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان الزامات اور سفارتی بیانات میں شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 05:21 AM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026