وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

جنگ بند ہوتی نظر نہیں آ رہی، پاکستان کے پاس تیل کے سٹریٹیجک ذخائر موجود نہیں: وزیر پیٹرولیم

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
جنگ بند ہوتی نظر نہیں آ رہی، پاکستان کے پاس تیل کے  سٹریٹیجک ذخائر موجود نہیں: وزیر پیٹرولیم
international seerat conference

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس تیل کےسٹریٹیجک ذخائر موجود نہیں، کروڈ آئل صرف 5 سے 7 دن کا ہے جبکہ 30 دن کا نیا پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔

(اسلام آباد) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ بند ہوتی نظر نہیں آ رہی اور پاکستان کے پاس تیل کے سٹریٹیجک ذخائر موجود نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک میں کروڈ آئل کے صرف 5 سے 7 دن کے ذخائر موجود ہوتے ہیں جبکہ پیٹرول کے ایک دن کے بھی سٹریٹیجک ذخائر دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی مشکلات کم کرنے اور پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے، جبکہ وفاقی حکومت نے سبسڈی دینے کی بھی کوشش کی۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر ہمیں اپنی تیاری، ذخائر اور انرجی سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہوگا۔ ان کے مطابق ڈیزل ملکی معیشت میں کلیدی کردار رکھتا ہے اور اسی لیے اس کی قیمتوں کا منصفانہ تعین ضروری ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ڈیزل کی قیمت کے فارمولے میں تبدیلی کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے اور مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف لے جانے کیلئے ضروری اقدام ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم اور سی ڈی ایف کے ساتھ طے کیا گیا ہے کہ کروڈ آئل کیلئے 30 دن کا پروگرام بنایا جائے تاکہ مستقبل میں توانائی کے بحران سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت کمرشل ذخائر پر چل رہا ہے، تاہم طویل المدتی انرجی سیکیورٹی کیلئے جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 05:08 PM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
 پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026