وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کی تجاویز احمقانہ، جنگ بندی وینٹی لیٹر پر ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
12 مئی، 2026
ایران کی تجاویز احمقانہ، جنگ بندی وینٹی لیٹر پر ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی تجاویز کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے مستقل جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی۔ ٹرمپ نے کہا ایران پر دباؤ جاری رہے گا اور تہران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

(واشنگٹن ڈی سی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی تجاویز کو “احمقانہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے جنگ بندی اس وقت “وینٹی لیٹر پر” ہے اور مستقل جنگ بندی کے لیے تہران کی پیشکش قابل قبول نہیں۔

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابھی “پراجیکٹ فریڈم” دوبارہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم ایران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا تاکہ اسے جوہری پروگرام پر جھکنے پر مجبور کیا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور امریکا کسی بھی ممکنہ معاہدے تک تہران پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نام نہاد نمائندوں کا جواب انہیں پسند نہیں آیا اور تہران نے اپنے خط میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کی واضح یقین دہانی بھی نہیں کرائی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے پاس ملبے سے جوہری مواد نکالنے کی ٹیکنالوجی موجود نہیں، جبکہ ایران کی ناکہ بندی کو انہوں نے “عظیم فوجی منصوبہ” قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے صدر آبنائے ہرمز کے مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق چینی صدر سے ایران، ائیوان اور روس سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوگی، جبکہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت بھی گفتگو کا حصہ ہوگی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 مئی، 2026 کو 03:25 AM

آخری تدوین: 12 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026