وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، فی تولہ 15 ہزار 500 روپے سستا

W
Web Desk
15 مئی، 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، فی تولہ 15 ہزار 500 روپے سستا

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 289 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے کا ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 02:59 PM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین