وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسحاق ڈار کا امریکی تحویل میں موجود جہازوں پر پاکستانی عملے کی واپسی کیلئے سفارتی رابطہ

W
Web Desk
9 مئی، 2026
اسحاق ڈار کا امریکی تحویل میں موجود جہازوں پر پاکستانی عملے کی واپسی کیلئے سفارتی رابطہ
international seerat conference

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے امریکی تحویل میں موجود جہازوں پر پاکستانی اور ایرانی عملے کی بحفاظت واپسی کیلئے تعاون کی درخواست کر دی۔

(اسلام آباد) اسحاق ڈار نے سنگاپور کے قریب امریکی تحویل میں موجود جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی بحری کارکنوں کی بحفاظت واپسی کیلئے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں۔

وزیر خارجہ نے ویوین بالاکرشنن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے 11 پاکستانی اور 20 ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں تعاون کی درخواست کی۔ یہ جہاز اس وقت سنگاپور کے قریب سمندری حدود میں موجود ہیں۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے عباس عراقچی سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور دونوں ممالک صورتحال پر قریبی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی شہریوں کی پاکستان کے راستے ایران واپسی کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔

وزیر خارجہ نے سنگاپور کے تعاون اور حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزارت خارجہ اور متعلقہ ادارے امریکی حکام سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی جلد اور محفوظ وطن واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 03:51 PM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026